متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں قانونی اصلاحات: کیا شادی کے بغیر ایک جوڑے کو ایک ہی بلڈنگ میں فیملی لائف گزارنے کی اجازت ہے؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں غیر شادی شدہ جوڑوں کیلئے قونین میں آسانی پیدا کی گئی ہے جس کے حوالے سے ایک ریڈر نے سوال پوچھا ہے اور اس کا جواب ہماری ریڈرز کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : میرا ارادہ ہے کہ میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ دبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو جاؤں۔ یہ عمارت ایسی ہے جو خاندانوں کی رہائش کیلئے مختص ہے۔ ان میں بیچلرز کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کیا رائیل اسٹیٹ کمپنیوں کو اجازت ہے کہ وہ اس طرح سے رہائشی علاقوں کیلئے کلاسیفیکیشن کی اجازت دیں؟

جواب : آپ کلے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جارہا ہے کہ آپ اور آپ کی گرل فرینڈ غیر شادی شدہ ہیں اور کسی اور کے ساتھ دونوں کسی جسمانی تعلق میں نہیں ہیں۔ اس حالت میں2021 کا صوبائی فرمان نمبر 31 کا اطلاق ہوتا ہے۔

یہ واضح ہو کہ غیر شادی شدہ افراد کا آپشمیں میں ایک ساتھ رہنا اب غیر قانونی نہیں ہے اگر ان کے سرپرستوں کو اعتراض نہ ہو۔ ایسے میں آپ کا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنا کوئی بھی جرم نہیں۔

جہاں تک ریئل اسٹیٹ کمپنی کا تعلق ، یہ ان کی صوبدید ہے کہ وہ عمارت کو کرایے پر دینے سے متعلق کیا پالیسی رکھتے ہیں۔ دبئی میں کمپنیوں کو اجازت ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق بنائے تاہم ان ضوابط کا دبئی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی کی پالیسیوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button