متحدہ عرب امارات

جب ایک خصوصی بچے نے پولیس افیسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تو کیا ہوا؟ پولیس کے فراخدلانہ اقدام پر بچے کے والد نے شکریہ ادا کیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس نے ایک خصوصی بچے کی پولیس اہلکار بننے کی خواہش پوری کردی۔ لڑکے کے والد نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پولیس اہلکار بننے کی خواہش کا اظہار کیا کیا تھا جس پر پولیس نے اجات دیتے ہوئے لڑکے کو ایک دن کے لیے اپنا خواب پورا کرنے کا موقع دیا۔

سیکیورٹی آگاہی کے شعبے کی ایک ٹیم نے دبئی پولیس جنرل ہیڈکوارٹر میں راد طارق صلاح بدوی کا استقبال کیا اور انہیں پولیس کی وردی اور کھلونے تحفے بھی دیے۔ اس نے اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا گائیڈڈ ٹور بھی کیا۔

پولیس کے ٹرین شدہ کتوں نے بداوی کے لیے ایک خصوصی شو پیش کیا، جس سے اس کی بہت خوشی ہوئی۔بچے کے والد نے فوری اور فراخدلی سے جواب دینے اور بچے کی خواہش پوری کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیپی نیس میں سیکیورٹی آگاہی کے شعبے کے ڈائریکٹر بوٹی احمد بن درویش الفلاسی نے کہا کہ یہ اشارہ پولیس کے بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کے اقدام کا حصہ تھا۔

دبئی پولیس نے 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران 52 بچوں کی خواہشات کو پورا کیا جس میں انہیں دبئی کی گلیوں میں لگژری کار کی سواری پر لے جانا اور انہیں تحائف پیش کرنا شامل ہے۔

گشتہ ماہ ایک 4 سالہ بچے کو سالگرہ کا بہترین تحفہ دیا گیا اور وہ ایک دن کے لیے پولیس افسر بن کر لگژری پٹرولنگ میں سوار ہوا۔ مئی میں ایک 15 سالہ پرعزم طالب علم نے دبئی پولیس جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک دن گزارنے اور پولیس سپر کار میں سوار ہونے کے بعد اپنی خواہش پوری کر لی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button