متحدہ عرب امارات

دبئی: رولیکس کی 38 ہزاردرہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کورٹ آف اپیل ایک پارک کی گئی کار سے 38  ہزار درہم مالیت کی دو رولیکس گھڑیاں چوری کرنے والی جرمن شخص کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو تین ماہ قید کی سزا کے علاوہ 38 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔ اس علاوہ عدالت نے ملزم کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم  بھی دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق 37 سالہ جرمن شخص کو دبئی کی ابتدائی عدالت نے چوری کے الزام سے بری قرار دے دیا تھا۔ تاہم، کورٹ آف اپیل نے ملزم کو سزا سنا دی ہے۔

متاثرہ شخص نے گواہی دی تھی کہ اس نے بر دبئی میں واقع ایک پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی کھڑی کی جس کے اندر دو قیمتی رولیکس گھڑیاں پڑی ہوئی تھیں۔ متاثرہ شخص نے اپنی بیان میں مزید بتایا کہ "میں اس علاقے میں ایک کیفے میں گیا۔ واپس گاڑی میں آیا اور گھر کی طرف چل پڑا۔ لیکن راستے میں نے گاڑی میں فنی خرابی کو نوٹ کیا جیسا کہ گاڑی بریکوں میں اور پچھلی بتیوں میں  خرابی محسوس ہوئی۔ تب مجھے چوری کا پتہ چلا۔ کار ایجنسی نے مجھے بتایا کہ کار کا سسٹؐم ہیک کر لیا گیا تھا”َ۔

تاہم، دوران تفتیش مدعاعلیہ نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک خاص ڈیوائس کے ساتھ گاڑی کی لائٹس کی تاریں جوڑ کر گاڑی کا دروازہ کھولا۔ گاڑی میں سے رولیکس گھڑیاں چوری کرنے کے بعد 28 ہزار درہم میں ایک الجیرین کو فروخت کر دیں۔ الجیرین ملک سے فرار ہوگیا ہے۔ تاہم، مدعاعلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ مدعاعلیہ سے زبردستی اعتراف جرم کروایا گیا تھا اور اس کے موکل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

مدعاعلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے پولیس نے اس کے موکل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسپیشل ڈیوائس کا استعمال کر کے چوری کی لیکن پولیس نے نہ تو وہ ڈیوائس ضبط کی ہے اور نہ بتایا کہ رقم کہاں ہے۔ اور نہ ہی سی سی ٹی وی ریکارڈ موجود ہے۔ لہذا اس کے موکل کے خلاف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

جس پر ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ کو بری کر دیا تھا۔ لیکن پبلک پراسیکیوشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی جس میں کورٹ آف اپیل نے مدعاعلیہ کو مجرم قرار دیتےہوئے 3 قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button