متحدہ عرب امارات

قیمتی رولکس گھڑی چرانے والے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل ، سابقہ عدالت کا فیصلہ معطل کرکے جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کورٹ آف ایپلنٹ نے ایک جرمن باشندے کے خلاف ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اسے جرمانہ کیا ہے۔ ملزم نے ایک پارک شدہ کار سے 38000 مالیت کی دو گھڑیاں چوری کی تھیں۔

اسے تین مہینے جیل میں قید اور 38000 درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ عدالت کے مطابق 37 سالہ جرمن شخص کو ابتدائی عدالت نے بری کیا تھا لیکن اب ایپلنٹ کورٹ نے اس پر فرد جرم عائد کیا ہے۔

متائثرہ فریق نے دعویٰ کیا کہ اس نے مارچ میں اپنی گاڑی کو دبئی کے علاقے میں ایک پارکنگ میں لاک کر دیا تھا اور گاڑی میں دو مہنگی رولیکس گھڑیاں رہ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس علاقے میں ایک کیفے میں گیا اور کار میں واپس آیا۔ انہوں نے گاڑی گھر لے جکاکر دیکھا کہ بریک اور پچھلی لائٹس میں خرابی آئی ۔ پھر ڈکیتی کا پتہ لگایا اور کار ایجنسی نے بتایا کہ کار کا سسٹم ہیک ہو گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کار کا لاک کھول دیا تھا جس کیلئے انہوں نے خصوصی ڈیوائس کا استعمال کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ گھڑیاں چرا کر ایک الجزائر کے رہائشی کو 28000 درہم میں فروخت کیں۔ تاہم اس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اقبال جرما دباؤ میں کروایا گیا ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کیا تھا اور جب دبئی کی استعاثہ نے ایپلنٹ کورٹ معاملہ لے جایا تو عدالت نے سابقہ فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button