متحدہ عرب امارات

دبئی کورٹ نے اغواکار کی سزا تین سال سے کم کرکے ایک سال کر دی ہے

خلیج اردو
22 اگست 2021
دبئی : دبئی میں ایپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف طاپیل منظور کرتے ہوئے اغوارکار کی قید کی سزا تین سال سے کم کرکے ایک سال کی ہے۔

گلف کوآپریشن کونسل کے شہری پر ایک ایشیائی باشندے کو اغوا کرکے اس پر پستول رکھ کر اس سے دس ہزار درہم چھین لیے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا۔

متائثرہ شخص کو دبئی کی گلیوں سے اغوا کیا گیا تھا اور زبردستی ایک رینٹ شدہ گاڑی میں بٹھایا گیا تھا۔ ملزم کے ساتھ اس کے دو مزید ساتھی بھی تھے۔

انہوں نے دبئی اسپتال کے پیچھے گاڑی روکی جہاں متاثرہ شخص پر حملہ کیا گیا اور اس سے 10 ہزار درہم چھین لیے گئے۔

مجرم اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موطینا محلے میں گھوم رہا تھا جب انہوں نے متاثرہ شخص کو نشانہ بنایا۔

اگرچہ جی سی سی شہری کو ابتدائی عدالت نے تین سال کیلئے قید کی سزا سنائی تھی لیکن ایپیلنٹ کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد اس کی سزا کو کم کرکے ایک سال کر دیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button