متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد حکام نے حفاظتی رولز سے متعلق آسانیاں پیدا کر دیں

خلیج اردو
13 اگست 2021
دبئی : دبئی میں حکام نے ہوٹل ، ریستورانوں ، کیفے ، شامل ہال اور دیگر مختلف تقریبات کیلئے ہالز کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ 12 اگست سے نئے رولز کے تحت یہ آسانیاں پیدا کیں ہیں۔

ریسٹورنٹ اور کیفے اب کرونا وائرس کے تحت سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے 80 فیصد صلاحیت پر کھولے جائیں گے۔ کھانے پینے کے شوقین حضرات رات تین بجے تک مختلف تقریبات کا مزہ لے سکتے ہیں۔

سینما ہالز، نمائش گاہوں ، عجائب گھروں ، تخلیقی صلاحیتوں سمیت تفریحی مقاصد کے پروگرام کی صلاحیت میں اضافی کر دیا گیا ہے۔ اس کی استعداد 80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔

کاروباری تقریب میں سو افراد کی اجازت ہوگی جن میں انہیں تمام قسم کے پروٹوکول کا خیال رکھنا ہوگا۔

اندرون سماجی تقریبات میں 2,500 اور بیرون میں 5,000 مہمانوں کو اجازت ہوگی جبکہ مہمانوں کیلئے ویکسینشن کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

دیگر مختلف تقریبات میں آسانیاں پیدا کی گئی ہے اور مختلف حوالوں سے استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button