متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، مزید دو کاروباری مراکز بند

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورنا ویکسین مہم کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد وضوبط پر سختی عمل کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔ اور ان قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے افراد اور کاروباری مراکز کے خلاف سخت کاروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی جانچ کے لیے کی گئی انسپیکشن مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دو دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمے کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 32 کاروباری مراکز کو جرمانے کی گئے ہیں جبکہ 4 کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کے ییش نظر بھی یو اے ای بھر میں انسپیکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

جسیا کہ منگل کے روز دبئی بلدیہ کی جانب سے کی گئی انسپیکشن کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 6 دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button