متحدہ عرب امارات

دبئی کورونا ویکسینیش مہم میں توسیع: مزید 17 نجی ہسپتال بھی اب عوام کو ویکسین لگائیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے آج اعلان کیا ہے کہ ڈی ایچ اے کے تمام ویکسینیشن مراکز کے علاوہ اب 17 نجی ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والے ادارے عوام کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔

کلینیکل سپورٹ سروسز اینڈ نرسنگ سیکٹر کی سی ای اور کووڈ ویکسی نیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فریدہ ال خواجہ نے کہا کہ "یہ ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔ نجی ہسپتالوں کے ساتھ شراکت میں ویکسینیشن ڈرائیو میں توسیع کا مقصد ویکسین لگانے کی صلاحیت کو بڑھانا اور عوام تک رسائی اور سہولت کو بڑھانا ہے”۔

شہریوں اور دبئی کے رہائشی رہائشیوں کے علاوہ جی سی سی کے شہری جن کے پاس امارات کا شناختی کارڈ ہے اور بزرگ رہائشی جو 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور دبئی میں رہتے ہیں لیکن انکی شہریت  دوسری امارات کی ہے وہ بھی ویکسین  لگوا سکتے ہیں

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ڈی ایچ اے کی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے 800342 پر کال کر سکتے ہیں۔

جبکہ نجی ویکسی نیشن سنٹروں سے ویکسین لگوانے کے لیے صارفین کو اپنی پسند کے ویکسی نیشن سنٹر پر خود رابطہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت صرف فائزر اور سائنوفارم ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

وہ تمام افراد جن کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی دوسری خوراک ملنی ہے وہ انہیں لگائی جائی گی۔ جس کے لیے انکی اپوائنٹمںٹ  ال گراہود میڈیکل فٹنس سنٹر یا ال توار ڈائیلاسس سینٹر میں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button