متحدہ عرب امارات

دبئی میں 12 تجارتی مراکز کو کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پرجرمانہ کردیا گیا

(خلیج اردو ) دبئی میں 12 تجارتی مراکز کو کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا ہے ۔ان تجارتی مراکز میں جیمز ،شاپنگ مالز اور سیونگ شاپس شامل ہے ۔

دبئی ایکانومی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 767 مراکز کی انسپکشن کی گئی جن میں 12 کو کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا ہے ۔

دبئی انتظامیہ نے تجارتی مراکز میں کویڈ 19 ہدایات کی مکمل نفاذ کا حکم نامہ جاری کیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا ہے ۔

دبئی انتظامیہ نے لوگوں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ کویڈ ہدایات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کو آگاہی دینا انکا فرض ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button