متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی اونٹوں سے دوستی وئرال ویڈیو کی دنیا بھر میں پذیرائی

(خلیج اردو ) دبئی ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کی اپنے اونٹوں کے ساتھ بے مثال دوستی نے دنیا میں بھر میں مشہور ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرال ہوئی ہے جس میں شیخ ہمدان کو اپنے اونٹوں کو بلاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ شیخ ہمدان اپنے اونٹوں کا نام لیتے ہیں اور وہ ولی عہد کے پاس پہنچ کر گاس کھانے لگتے ہیں ۔

شیخ ہمدان کے اونٹ ایمار اور فارس ولی عہد کے پسندیدہ اونٹ ہے اور شیخ ہمدان اس کے بارے میں کہتے ہیں میں ان کو کیسے جانے دے سکتا ہوں جبکہ وہ مجھے اتنے عزیز ہیں ۔

ویڈیو میں شیخ ہمدان کو اونٹوں کو خوراک کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اونٹ بھی شیخ ہمدان سے خوراک کھاتے لطف اندوزی میں پاس آتے ہیں ۔

شیخ ہمدان اکثر جانوروں سے پیار اور انکے ساتھ وقت گزارنے کی ویڈیوز شئیر کرتے ہیں جن کو دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے ۔
شیخ ہمدان کی اونٹوں کے علاوہ گھوڑوں سے بھی دوستی ہے اور گھوڑوں کا خیال رکھنے کی ویڈیو بھی وہ بڑے شوق سے سوشل میڈیا پر شئیر کرتے نظر آتے ہیں ۔

پچھلے دنوں شیخ ہمدان کی گاڑی پر فاختہ کے گھونسلے اور پر گھونسلے میں جنم لینے والے بچوں نے پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کی تھی جنکا خیال رکھنے کی تاکید خود ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے کی تھی ۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button