متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹمز کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن، 47 ملین درہم سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کسٹم نے ہماریہ پورٹ پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے 76 اشاریہ 31 کلوگرام نشہ آور ادویات پکڑ لیں۔

ان منشیات کی کل مالیت 47 اشاریہ 5 ملین درہم بنتی ہے۔

کل منشیات میں سے 30 اشاریہ 15 کلوگرام کرسٹل میتھ 46 اشاریہ 16 کلوگرام چرس شامل ہے۔  یہ منشیات ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھیں۔

دبئی کسٹمز میں کسٹم انسپیکشن ڈیوژن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابراہیم کمالی نے بتایا کہ "انٹیلیجنس ڈیٹا کے تجزیہ کو دیکھتے ہوئے ہمارے افسروں کو ہماریہ پورٹ پر آنے والے ایک کنٹینر پر شک ہوا۔ اس کنٹینر کو رسک بتانے والے سسٹم کی جانب سے ہائی رسک ظاہر کیا گیا تھا”۔

جس کے بعد کسٹم اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کا کام کنٹینر کی نقل و حرکت کا پتا چلانا تھا۔

جس کے بعد کنٹینر کو باہر سے اسکین کیا گیا تو اس کا حجم غیر مناسب لگا۔ تاہم، اس کے بعد سونگھنے والے کے 9 کتوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مواد کو ڈھونڈ لیا گیا۔

جس کے بعد پکڑے گئے مواد کو کسٹم میں موجود لیبارٹری میں بھیجا گیا تو اس کے رزلٹ مثبت آنے پر ثابت ہوگیا کہ پکڑا جانے والا مواد منشیات پر مبنی ہے۔

ابراہیم کمالی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ دبئی کسٹمز نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اپنی استعداد کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری مضبوط کسٹم انٹیلیجنس اور اسکینگ کے لیے جدید آلات کا استعمال ملک میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سی کسٹمز سنٹرز مینجمنٹ کے ایکٹنگ ڈائریکٹر سلطان سیف السوائیدی نے بتایا کہ موجودہ پکڑی جانے والی منشیات دبئی کسٹمز کی جانب سے سیف نیشن نامی جامع مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے نومبر 2020 میں دبئی کسٹمز نے ملک میں 662 کلوگرام منیشات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button