متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹم کی جانب سے ڈرگ اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ، انٹلی جنس اطلاعات پر مختلف کامیاب کارروائی کیں گئیں

خلیج اردو
03 جنوری 2021
دبئی : دبئی کسٹم نے انٹلی جنس اطلاعات پر منشیات سمگلروں کے خلاف آپریشن کرکے 76.31 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں ، آپریشن ہمریا پورٹ پر کیا گیا تھا۔ منشیات کی مالیت 47.5 ملین درہم کی ہے جس میں 30.15 کلوگرام کرسٹل میتھ اور 46.16 کلوگرام ہشیش موجود ہے۔

دبئی کسٹم کے ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آف کسٹم انسپکشن ڈویژن ابراہیم کمیلی نے کہا ہے کہ انٹلی جنس ڈیٹا کے تجزیے سے ہمارے افسران کو شک ہوا کہ ہمریات بندرگاہ پر کچھ مشکوک سرگرمیاں ہونی ہیں اور ہمارے رسک انجن نے ریڈ فلیگ بتائی تھی ۔ شک ہونے پر مختلف ٹمیں تشکیل دیں گئیں۔

ہمریا کسٹم سنٹر اور کنٹرول روم پر ٹاسک فورس کو قائم کیا گیا۔ جنہیں سیاج یونٹ کا براہ راست تعاون حاصل تھا۔ انہوں نے مشکوک جہاز پر نظر رکھی اور اس کا پھیچا کیا۔ کنٹینر کو سکین کیا گیا اور اور باہر سے معلوم ہوا کہ یہ غیر معمولی ہے۔ کے 9 سنفر کتوں کی مدد سے غیر قانونی مواد کو قبضے میں لیا گیا۔ سراغ رساں کتوں نے نشاندہی کی۔ موقع پر موجود موبائل لیبارٹری سے جب جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہاں منشیات موجود ہیں۔

کمیلی نے بتایا کہ دبئی کسٹم نے حالیہ دنوں میں منشیات سمگلنگ کے انسداد کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے۔ جس میں اپنے ٹیم کی استعداد کو غیر معمولی سطح پر بڑھایا گیا ہے۔ ہمارے مضبوط انٹلی جنس نے جدید سکیننگ الات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات سمگلن کی روک تھام کو ممکن بنایا ہے۔

دبئی کسٹم کی جانب سے محفوظ قوم کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں ملک کو منشیات کی نلعنت سے پاک کرنا ہے۔ سمندری کسٹم سنٹر منجمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر سلطان سیف آلسویدی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔
2020 میں دبئی کسٹم نے ایک کارروئی میں 662 کلوگرام منشیات کی سمگلنگ روک دی تھی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button