متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹمز نے 9 کلو سے زائد کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 

خیلج اردو آن لائن:

26 جولائی کو آنے والے انسداد منشیات کے عالمی دن کے پیش نظر دبئی کسٹمز حکام نے حال ہی میں منشیات کی اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے حوالے سے ایک خبر نشر کی ہے۔

حکام کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر موجود انپسکیشن افسر نے 9 اشاریہ 6 کلوگرام کوکین ضبط کی ہے جو بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے بیگ کی اندرونی تہوں میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔

پسینجر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم کمالی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ، "متحدہ عرب امارات منشیات کا مقابلہ کرنے اور معاشرے کو ان کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک عالمی مثال ہے”۔

انکا کہنا تھا کہ "امارات کی قیادت کے دانشمندانہ نظریات کو اپناتے ہوئے دبئی کسٹم اس کے اعلی درجے کے انفراسٹرکچر اور اعلی تربیت یافتہ انسپیکشن افسران اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی کسٹمز کے پاس منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف پروگرامز، نظام اور ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نظام میں سے ایک دبئی ایئرپورٹ اسمارٹ بیگ انسپیکشن سسٹم ہے جو کہ بیگوں میں موجود منشیات کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی کسٹمز کے پاس اسمارٹ رسک انجن نامی نظام موجود ہے جو مشتبہ کھیپ کو ٹریک کر سکتا ہے اور اسکو پکڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ آپریشن کے دوران ہمارے انسپیکشن افسر نے ٹرمینل تھری پر جب اس مسافر کو روکا تو اس کے پاس تین بیگ تھے۔ لیکن اس نے کسی بھی قسم کے غیر قانونی مواد موجودگی سے انکار کر دیا۔ لیکن وہ پریشان اور کنفیوز لگ رہا تھا۔ جس پر افسر نے اس کے بیگوں کی تلاشی لی تو بیگ کی اندرونی تہوں میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button