متحدہ عرب امارات

دوبئی کسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں مصروف عمل ہے

عالمی دن برائے انسداد منشیات کے موقع پر دوبئی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل دوبئی کسٹمز احمد محبوب مصباح نے بتایا کہ اس سال دوبئی کسٹم نے بڑی مقدار میں کوکین اور چرس کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔

دوبئی کسٹم انٹلیجنس کے ڈائریکٹ نے 16 کلو گرام کوکین کے ساتھ 5.6 کلو گرام چرس پکڑی ہے اور ملزموں کو گرفتار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوکین کی 120 گولیاں جسکا وزن 10 کلوگرام تھا ایک مسافر سے برآمد کی گئی جبکہ 6.75 کلوگرام کوکین ایک افریقی خاتون مسافر کے سامان سے برآمد کی گئی۔ اس کے ساتھ ایک اور کاروائی میں 5.6 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی جو مسافر ایشیائی ملک سے اسمگل کر رہا تھا ۔ اس سال جبل علی فورٹ کی انسپکشن ٹیم نے 53760 لیریکہ نارکوٹکس پلز بھی برآمد کی ۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلجنس احمد محبوب مصباح کا مزید کہنا تھا کہ دوبئی کسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن بنا رہی ہے جس کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملی ہے ۔ احمد محبوب کا مزید کہنا تھا کہ دوبئی کسٹم نے سمارٹ ریسک انجن متعارف کروایا ہے جس سے کارگو چیکنگ میں آسانی پیدا ہوگئی ہے ۔

ابراہیم کمالی ڈائریکٹر پسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کسٹم اہلکاروں کی ٹرینینگ اور تربیت پر بھی توجہ دی جاری ہے جس سے اسمگلنگ روکنے میں مدد ملی ہے ۔ جدید انسپکشن ٹیکنالوجی جس میں اینٹی نارکوٹکس موبائل لیب ،کے 9 اور آل کاشف گاڑیاں شامل ہے نے کسٹم کی کارروائیوں کو مزید موثر بنا دیا ہے ۔

شعیب آل صویدی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلجنس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کے 9 منشیات سراخ رسا کتے جن کو 2007 میں کسٹم کے حوالہ کیا گیا تھا کی مدد سے بھی بیشتر اسمگلنگ کاروائیاں روکی گئی ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button