متحدہ عرب امارات

ایک خاندان کی مدد کرنے والے ڈیلوری رائیڈر کی ہر طرف دھوم ، ہیرو قرار دیا جارہا ہے

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں ایک ڈیلوری رائیڈر کو ہیرو کی طرح پیش کیا جارہا ہے جہاں انہوں نے ایک ایسے خاندان کی مدد کی ہے جس کے پاس پیٹرول کی کمی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے پیزا ہٹ نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ڈیلوری رائیڈر محمد علی طارق کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پیزا ہٹ نے بتایا کہ وہ اپنے ہیرو محمد احمد علی طارق کا یہ بہترین اقدام سراہتے ہیں اور اس کا جشن مناتے ہیں۔ ایسے لوگ قابل فخر ہیں کہ وہ ہمارے معاشرے میں مثال بنتے ہیں۔

آمنہ ایران جو ایک بلاگر ہے نے انسٹاگرام پر طارق کی سخاوت کو خوب سراہا جہاں انہوں نے ایک ایسے خاندان کی مدد کی جس کے پاس تین بچے بھی شامل تھے۔

یہ خاندان مصیبت میں تھا اور طارق نے انہیں مدد کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کیا۔ ایسے میں جب انہوں نے پیٹرول خرید کر طارق کو دیتا تو فیملی نے انہیں پیٹرول کیلئے کہا۔

بلاگر نے پوسٹ کیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ سفر کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ کافی موئثر اور حوصلہ افزا تھا۔

ڈیلوری رائیڈرز اپنی بہترین کارکردگی اور مہربانی سے لوگوں کو ہمیشہ متائثر کرتے ہیں۔ اس سے قبل محمد حسن نے ایک اپارٹمنٹ میں روتے ہوئے بچے کیلئے روکا تھا جب تک اس کے والدین یہاں نہ آتے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button