متحدہ عرب امارات

دبئی کے وہ پرکشش مقامات جو رہائشیوں، مہمانوں کو آنے اور رہنے کے لیے دبئی جیسے بہترین شہر میں موسم گرما کی ہوبی ڈھونڈ پانے کی دعوت دیتا ہے

خلیج اردو
دبئی: ویسے تو موسم کے اعتبار سے سیاح اپنے منزل کا انتخاب کرتے ہیں لیکن دبئی صدا بہار ہے۔ پورا سال دبئی اپنے رہائشیوں اور آنے والوں کو سال بھر ذہنی اور جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لیے کئی وجوہات اور وسائل پیش کرتا ہے۔

رواں سال موسم گرما میں کوئی فرق نہیں ہے اور آپ بارش یا دھوپ میں دبئی کا شاندار تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرایکٹو دبئی ڈیسٹینیشن کے نام سے اس بار سمر گائیڈز کی ایک سیریز میں سیاحوں اور رہائشیوں کیلئے فائینڈ یوور ہوبی کو بھی دبئی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

فائنڈ یور سمر ہوبی دبئی کے ہاٹ سپاٹ کی ایک آسان فہرست فراہم کرتا ہے جو آپ کی جسمانی اور تخلیقی حدود کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ اس میں جم، پیڈل اکیڈمیز، سرفنگ اور ڈائیونگ سینٹرز، پرفارمنگ آرٹس اسٹوڈیوز، فوٹو گرافی اسکول، اور ثقافتی مراکز، تفریحی، دل چسپ اور تعلیم دینے والا کافی مواد موجود ہے۔

دبئی کے موسم گرما کے ایڈونچرز کی ایک دلچسپ فہرست کا تعاقب بچوں اور بڑوں، خاندانوں اور افراد، مرد و خواتین، رہائشیوں اور سیاحوں، کاروباری شخصیات اور کھیلوں کے شوقین افراد کرتے ہیں۔

گائیڈ دبئی ڈیسٹینیشن مہم کے تازہ ترین مرحلے کا حصہ ہے۔ یہ مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو دبئی میں موسم گرما سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ جو اسے رہنے اور دیکھنے کے لیے بہترین شہر بناتا ہے۔ اگست کے آخر تک جاری رہنے والی یہ مہم رہائشیوں اور سیاحوں کو دبئی کی متنوع تفریح، کھانے، ایڈونچر اور خاندانی دوستانہ سرگرمیاں دریافت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button