متحدہ عرب امارات

دبئی:تین غیر ملکیوں نے فی کس ایک لاکھ درہم قرعہ اندازی میں جیت لئے

خلیج اردو 16 دسمبر 2021

ابوظہبی:تین خوش قمست غیر ملکی شہریوں نے 55ویں ہفتہ وار لائیو محظوظ قراندازی کے دوران فی کس ایک، ایک لاکھ درہم جیت لئے۔

 

قراندازی کی یہ رقم بھارتی انجینئر مہیندرن کو اس کے خواب اور بوڑھے والدین کی بہترین خدمت کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔مہندرن  نے محظوظ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اور میری بیگم اپنے بوڑھے والدین کی اچھی دیکھ بھال کر سکیں گے۔میں اس رقم سے اپنے تمام قرضے پورے کروں گا اور اپنی اہلیہ اور بیٹی کے لئے گفٹ بھی لونگا۔

 

انعامی رقم جیتنے والے دوسرے شہری فلسطینی نژاد عبدالرحم نے کہا کہ میں پوری زندگی ایک خوش قسمت انسان رہا ہوں لیکن محظوظ کے ذریعے ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم جیتنا بہت بڑی بات ہے۔عبدالرحم ایک کیشئیر ہیں اور عجمان میں رہتے ہیں۔

 

عبدالرحم نے بتایا کہ انعامی رقم سے اپنے قرضے اتارنے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی کی مالی مدد بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وہ ایک چھوٹا کاروبار بھی شروع کریں گے جس کے بعد وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انعامی رقم جیتنے والی تیسری خوش نصیب فلپائن کی شہری جوسیلین نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب اس نے موبائل پر انعامی رقم جیتنے کے بارے میں جانا تو فوری بیڈ سے کود کر بھاگ کر اپنے شوہر کو اس بارے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر خوشی سے روتے رہے۔

 

جوسیلین نے کہا کہ یہ کرسمس اور رواں ماہ انکی سالگرہ کا بہترین گفٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اِن پیسوں سے وہ آئندہ برس اپنی بیٹی کی اسکول کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کیلئے ٹکٹ بھی خریدیں گی۔

تینوں خوش نصیب افراد نے کہا کہ وہ آئندہ بھی محظوظ کی قرعہ اندازی میں حصہ لیں گے اور دس ملین درہم کی انعامی رقم جیتنے کو کوشش کریں گے۔
Source:Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button