متحدہ عرب امارات

خصوصی افراد کے بچوں کا خواب پورا ہوا: دبئی پولیس کے سپرکار میں بچوں کو سواری کا موقع مل گیا

خلیج اردو
دبئی : برج ال عرب سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ایک رہائشی سہولت جو صرف یتیم اور بے کس بچوں کیلئے بنائی گئی ہے۔ ان بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے اور ان کے چہروں پر خوشی پھیلانے کیلئے دبئی پولیس سامنے آئی ہے۔

خصوصی بچوں کیلئے ایک دن مختص کرکے دبئی پولیس نے 110 بچوں کو دنیا کے سب سے بہترین پروٹوکول میں سیر کا موقع دیا ہے۔

دل کو لبھانے والے جوش میں بچوں نے موسیقی، تحائف اور مٹھائیوں سے بھرے دن پر ایک شاندار آڈی آر ایٹ جو بہت سے لوگوں کا ڈریم کار ہے جبکہ بینٹلے بینتیگا میں بچوں کو سواری کا موقع دیا گیا۔

رمضان کے شروعات میں پولیس نے چھ کورسز پر مشتمل چیریٹی افطار کا انعقاد کیا، جہاں سے حاصل ہونے والی تمام رقم خصوصی افراد کے لیے قائم متحدہ عرب امارات کے چھ مراکز میں استعمال کی گئی۔

اس حوالے سے بھاٹیہ نے کہا کہ کھانا سے استفادہ حاصل کرنے والے مرکز سے متاثر ہوکر ہم نے ہر مرکز کا خلاصہ حاصل کیا اور ہم نے دیکھا کہ بچےہمارے تیار کردہ پکوان کو بہت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد عید کے دوران چھوٹے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے۔ انہوں نے کہا ک دنیا میں لوگوں کو دینے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔ اور آج ہم سینسز میں بچوں سے ملنے والی محبت اور پیار انہیں واپس دینا چاہتے تھے۔

ان سینسر میں مشرق وسطیٰ میں پہلی رہائشی دیکھ بھال کی سہولت، دو سے 13 سال کی عمر کے 119 طلباء رہائش پذیر ہیں جن کو ڈے کیئر میں علاج کی سہولت دی گئی ہے۔

نادیہ السیغ نے کہا ہے کہ یہاں ان کے خاندان کے طور پر ہمارا کردار انہیں جشن کا صحیح احساس دلاتا ہے۔عطیات مرکز کو کم آمدنی والے یا لاوارث بچوں کے علاج اور رہائش کے اخراجات پورے کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

ماما نادیہ نے کہا کہ وہ اس دنیا کا حصہ ہیں۔ اپنی کمیونٹی کی مدد سے ہم ہمیشہ بچوں کو وہ محفوظ گھر فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وہ تلاش کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button