متحدہ عرب امارات

اسپتال سے بھاری رقم چوری کرکے اس رقم سے جوا کھیلنے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
دبئی : ایک ایشیائی شخص نے ایک حکومتی ادارے سے 60,000 درہم چوری کیے ہیں اور تمام رقم جوئے میں برباد کی ہے۔ ڈرائیور کو دبئی کی فوجداری عدالت نے چھ مہینے جیل کی سزا سنائی جبکہ اسے چوری شدہ رقم بھی واپس کرنا ہوگی۔

کریمنل کورٹ نے ملزم کو جوا کھیلنے پر 5000 درہم جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا کیونکہ یو اے ای میں جوا کھیلنے بھی جرم ہے۔ عدالت نے سزا پوری ہونے کے بعد ملزم کو ملک بدر ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ واقعہ دسمبر 2021 میں سامنے آیا تھا جب ایک سرکاری ادارے کے ایک ملازم نے اطلاع دی تھی کہ ایک ڈرائیور سرکاری اسپتال میں اکاؤنٹنٹ کو رقم پہنچانے میں دیر کر رہا ہے۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ اس نے رقم وصول کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ سے رابطہ کیا لیکن اکاؤنٹنٹ نے نفی میں جواب دیا۔

جب ڈرائیور سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنا فون نمبر آف کیا تھا۔ اکاونٹنٹ نے ڈرائیور کو دو لفافوں میں بند کرکے رقم حوالے کی تاکہ اسے دو ڈاکٹروں کی تنخواہ کی ادائیگی میں استعمال کی جا سکے۔

پولیس نے رپورٹ موصول کی تو ڈرائیور کا پیچھا کیا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ وہ رقم کو جوے کیلئے استعمال کررہا تھا۔ تحقیقات کے دوران اس نے اقرار کیا کہ وہ تمام رقم جوئے میں برباد کر چکا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button