متحدہ عرب امارات

دنیا کے طاقتور ڈرائیونگ لانسس میں سے ایک دبئی ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق وہ معلومات جو آپ کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوں گی

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائنسس ایک قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے رہائشیوں کو ہر پانچ یا 10 سال بعد اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرنی لازمی ہے۔

تجدید کے اس عمل میں آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد آن لائن ہونے پر پورے عمل میں صرف پانچ منٹ لگتے ہیں۔

دبئی نے اس عمل کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے اپنے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی خدمات پیش کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا جو اس سال کی تیسری سہ ماہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 1 پر دستیاب ہوگی۔

لائنسس کی تجدید نہ کرنے پر جرمانہ ہوتا ہے۔

یو اے ای حکومت اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی معلومات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں تاخیر کا جرمانہ 10 درہم ماہانہ ہے۔ 10 سال سے کم تاخیر پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 500 درہم تک محدود ہے۔

آر ٹی اے نے کہا کہ اگر دستاویز کی میعاد 10 سال سے زیادہ ہو گئی ہے تو صارف دوبارہ روڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی اس کی تجدید کر سکتا ہے۔ اس صورت میں ٹیسٹ اور جرمانے کی قیمت تقریباً 1,400 درہم ہوگی۔

لائنسس کے تجدید کے اخراجات :
متحدہ عرب امارات کے 21 سال سے کم عمر کے رہائشیوں کے لیے لائسنس کی تجدید کی قیمت 120 ہے اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے 320 درہم تک ہے۔

مطلوبہ دستاویزات اور تجدید شدہ لائسنس کی میعاد کتنی ہے؟

آپ کے لائسنس کی تجدید کے لیے ایمریٹس آئی ڈی اور آنکھوں کے ٹیسٹ کے نتائج درکار ہوں گے۔21 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے تجدید شدہ لائسنس کی میعاد درج ذیل ہوگی۔

آپ سروس کے لیے آر ٹی اے کی ویب سائٹ، ایپلیکیشن یا کسٹمر سروس سینٹرز پر درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید سے پہلے اس پر تمام جرمانے ادا کیے جائیں۔ عمل مکمل ہونے کے بعد، آپ کو ای میل کے ذریعے ایک عارضی ڈرائیونگ لائسنس مل جائے گا۔

عارضی لائسنس کی میعاد صارف کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مقرر کردہ مدت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button