متحدہ عرب امارات

دبئی: ایک ایشیائی باشندے کو مساج کا جھانسہ دے کر 33 ہزار درہم لوٹ لیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

ایشیائی باشندے کو مساج کا جھانسہ دے کر لوٹنے اور اس کی تصویریں بنانے کے الزام میں دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دو افریقی باشندوں کو کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ مارچ میں فیس بک پر مساج سنٹر کا اشتہار دیکھا تھا۔ جس کے بعد اس نے اشتہار میں دیے گئے نمبر پر فون کیا اور ایک خاتون سے بات کی۔ جس نے اسے لالچ دینے اور 3 سو درہم میں ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے کچھ تصویریں بھیجیں۔

لیکن جب متاثرہ شخص مساج کے لیے مطلوبہ اپارٹمنٹ پر پہنچا تو وہاں 10 خاتوین اور 3 افریقی مردوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ لیکن متاثرہ شخص کے پاس اس وقت صرف 100 درہم اور کار کی چابیاں تھیں۔

امارت الیوم کے مطابق خواتین نے متاثرہ شخص کو تب تک زد وکوب کیا جب تک اس نے اپنی گاڑی کی لوکیشن انہیں نہیں بتائی۔ گاڑی کی لوکیشن معلوم کرنے کے بعد ایک شخص گاڑی کے پاس گیا اور گاڑی میں سے مختلف کرنسیوں پر مشمتل نقدی چوری کی۔ اس کے بعد انہوں نے متاثرہ شخص کریڈٹ کارڈ سے 32 ہزار 679 درہم چوری کیے، کارڈ متاثرہ شخص اور اس کے ایک رشتہ دار کا تھا۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ مدعاعلیہان وہاں سے فرار ہونے سے پہلے اسے اپارٹمنٹ سے باہر لے کر گئے اور پھر زبردستی اس کے کپڑے اتروائے اور اس کی نازیبا تصویریں بنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button