متحدہ عرب امارات

اب دس اضلاع میں ای سکوٹرز کی اجازت کیلئے آر ٹی اے نے اعلان کر دیا ہے

خلیج اردو
دبئی :13 اپریل بروز بدھ سے دبئی کے 10 اضلاع میں منتخب سائیکلنگ ٹریکس پر الیکٹرک سکوٹرز کی اجازت دی گئی ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور دبئی پولیس نے کہا کہ یہ اقدام ای سکوٹرز کے آزمائشی آپریشن کی بڑی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ آزمائشی مہم 2020 میں شروع ہوئی تھی۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین متر الطائر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ، جمیرہ لیکس ٹاورز، دبئی انٹرنیٹ سٹی، الریگا، 2 دسمبر سٹریٹ، پام جمیرہ، اور سٹی واک شامل ہیں۔ .

یہ القصیٰ، المنخول اور الکرامہ کے مخصوص زونز کے اندر محفوظ سڑکوں اور ٹریکس کا بھی احاطہ کرتا ہے جس کے علاوہ دبئی بھر میں سائیکلوں اور سکوٹروں کے لیے مخصوص کیے گئے 167 کلومیٹر لمبے ٹریکس سمیت صیح اسلم، القدرہ اور میدان کے علاقوں کو چھوڑ کر موجود ہیں۔

آزمائشی بنیادوں پر چار آپریٹرز نے کسٹمر سیٹسفیکشن ریٹنگ حاصل کی ہے جو بیاسی فیصد ہے۔

الطائر نے کہا کہ 2021 کے آخر تک تقریباً 500,000 ٹرپس کیے ہیں۔آزمائشی آپریشن کے نتائج نے مختصر سفر کے ساتھ ساتھ پہلے اور آخری میل کے سفر کے لیے انفرادی نقل و حرکت کیلئے ای سکوٹرز کی مناسبیت کو ثابت کرنا ہے۔

مفت ای سکوٹر لائسنس پرمٹ اس مہینے کے آخر تک آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ اس عمل میں تربیتی کورسز میں شرکت اور آن لائن ٹیسٹ پاس کرنا شامل ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ایسی جگہ ای اسکوٹرز پارک کرنا جس سے ٹریفک کی روانگی متائثر ہو جاتی ہے، کو دو سو درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button