متحدہ عرب امارات

اگر آپ پروموشنل  فون کالز سے پریشان ہیں تو دبئی اکانومی کے اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے اپنی شکایات حکام تک پہنچائیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیا کے کمرشل کمپلائن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (سی سی سی پی) سیکٹر نے عوام کو بے مقصد پروموشنل فون کالز کی پریشانی سے چھٹکارا دلانے کے لئے ایک سمارٹ سروس کا آغاز کیا ہے۔

مکحمہ اقتصادیات کی جانب سے لانچ کی گئی یہ سروس dnd.ded.ae کے پورٹل پر دستیاب ہے۔

یہ سروس صارفین کو کاروباری اداروں اور مارکیٹنگ ٹیموں کی جانب سے اپنی مصنوعات اور خدمات بیچنے کے لیے آنے  والی پریشان کن کالز کی شکایت حکام کو کرنے کی اجازت دے گی۔

صارفین کچھ آسان مراحل مکمل کرتے ہوئے غیر قانونی کالوں کے حوالے سے اپنی شکایات آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ اور سی سی سی پی کی ٹیم کال کرنے والوں کو متنبہ کرنے کے لئے فوری کارروائی کرے گی اور صارفین کے رابطہ نمبر کو کال کرنے والی کمپنی کے ڈیٹا بیس سے ہٹوائے گی۔ دبئی اکانومی نے دبئی میں کاروباری کمپنیوں کو صارفین کی پرائیویسی  کا احترام کرنے اور صارفین کی ترجیحات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دبئی اکانومی نے صارفین کو اپیل کہ ہے کہ وہ کسی بھی ناپسندیدہ پروموشنل کال کی اطلاع دینے کے لئے dnd.ded.ae پورٹل کا استعمال کریں۔ صارفین ایپل ، گوگل اور ہواوئ اسٹور پر دستیاب دبئی کنزیومر ایپ کو بھی استعمال کرسکتے ہیں یا 600545555 پر کال کرکے بھی ایسی کالز سے متعلق اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button