متحدہ عرب امارات

مقروض قیدیوں کی رہائی کیلئے اماراتی تاجر کا سخاوت پر مبنی اعلان ، یہ مہم کس مقصد کیلئے چلائی جارہی ہے؟

خلیج اردو
دبئی :اماراتی تاجر یعقوب آل علی نے دبئی میں اصلاحی اور بحالی کے اداروں میں مقروض قیدیوں کی رہائی کے لیے 100,000 درہم عطیہ کرنے کا کا وعدہ کیا ہے۔

دبئی پولیس میں انسانی حقوق کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر محمد المر نے اس فراخدلانہ تعاون کو سراہا جس سے قیدیوں کو نئے سرے سے شروعات کرنے اور اپنے مالی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں لوگوں کی مدد کے لیے دبئی پولیس ہمیشہ مخیر حضرات اور خیراتی اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے متحرک رہتی ہے۔ ہم قیدیوں اور انسانی بنیادوں پر مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس رقم سے قیدیوں کے مالی واجبات کو حل کرنے اور جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد ان کے سفری اخراجات کی ادائیگی میں مدد مل سکتی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، ایک اور خیر خواہ اماراتی نے عجمان جیلوں اور اصلاحی اداروں میں قیدیوں کے لیے فلائٹ ٹکٹوں کے لیے درہم 100,000 عطیہ کیا۔

یہ اس وقت سامنے آیا جب عجمان پولیس نے 103 قیدیوں کے 5 ملین درہم کے قرض ادا کیے اور انہیں اس سال عید الفطر اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے رہا کیا۔

محکمہ جیل خانہ جات اور اصلاحی ادارے کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد مبارک الغافلی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مالی مسائل کے شکار قیدیوں کی مدد کرنا قرار دیا ہے۔۔ اس کا مقصد ان کے خاندانوں کی مدد کرنا بھی تھا جو ان کیلئے کمانے والے کی عدم موجودگی میں مشکل حالات زندگی سے گزر رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button