متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملازمت کی شرح میں بیس فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے

خلیج اردو
09 اگست 2021
دبئی : پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق دبئی کا تین کے بغیر شعبہ جات ایک واضح ٹھوس رفتار سے بڑھ رہا ہے اور روزگار میں اضافہ جولائی میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آئی ایچ ایس مارکٹ دبئی پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جو کہ ٹریول اینڈ ٹورزم ، ہول سیل اور ریٹیل اور کنسٹرکشن جیسے شعبوں پر محیط ہے ، جون کے مہینے میں 51 فیصد سے بڑھ کر جولائی میں 53.2 فیصد ہو گیا۔ یہ اضافہ نومبر 2019 کے بعد دوسرا تیز ترین تھا اور اپریل کے حالیہ عروج سے تھوڑا کمزور تھا۔

سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تیل کے بغیر فرموں نے گاہکوں کی بڑھتی تعداد کے جواب میں اکثریتی صورت میں بتایا کہ ان کے ہاں سیلز ٹیموں میں اضافے کا حوالہ دیا۔ اس کے علاوہ ہول سیل اور ریٹیل کمپنیوں کے درمیان روزگار میں نئے سرے سے اضافہ ہوا جبکہ ٹریول اور ٹورزم اور تعمیراتی شعبوں میں ترقی میں تیزی آئی۔

یہ سال کے تیسرے سہ ماہی کے آغاز ہی میں تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ سیکٹر ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹریول اینڈ ٹوورزم کی انڈسٹری میں کافی بہتری آئی ہے اور جون کے بعد سے اس میں آوت پٹ گروتھے میں اضافہ ہوا جبکہ ہول سیل اور ریٹیل اینڈ کنسٹکرکشن میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد کمپنیوں کے ڈیمانڈ اور معاشی کنڈیشن میں بہتری آئی ہے۔

نئے آرڈر کا حجم تین مہینوں میں تیز ترین رفتار سے بڑھ گیا ہے جبکہ اپریل سے پہلے کے 16 مہیوں کے دوران دیکھی گئی شرح نمو سے بھی زیادہ ہے۔ کمپنیوں نے جولائی کے دوران صلاحیت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا اشارہ دیا ہے کیونکہ کام کی سطح بقیہ دو سال سے زیادہ عرصے تک سب سے زیادہ حد تک بڑھ گئی ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button