متحدہ عرب امارات

دبئی: خاتون نے ڈیٹ پر بلا کر یورپی باشندے کو لوٹ لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں رہائش پذیر رومانیا کے باشندے کو ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ایک لڑکی کے گھر ڈیٹ پر جانا مہنگا پڑ گیا۔  خاتون نے متاثرہ شخص کو اپنے جال میں پھنسا کر گھر بلایا اور پھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس شخص کو کھلونا بندوق سے ڈرا کر لوٹ لیا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت میں واقعے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو دو نائجرین خواتین اور ایک مرد نے کھلونا بندوق دیکھا کر اس سے رقم اور کریڈٹ کارڈ لوٹ لیا۔

متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ خاتون سے ڈٰیٹںگ ایپ ٹینڈر کے ذریعے ملا۔ جس کے بعد اس خاتون نے اسے اپنے اپارٹمنٹ میں کافی پر مدعو کیا تو وہ اس کے گھر چلا گیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ "جب میں خاتون کے گھرمیں داخل ہوا تو ایک شخص نے میرے سر پر بندوق تان لی اور ایک نے میرے کندھوں سے پکڑ لیا”۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ ان لوگوں اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے انہیں رقم نہ دی تو وہ اسے جان سے مار دیں گے۔

جس کے بعد اس گروہ نے اس شخص سے 2650 درہم ، 200 ڈالر، ایک ہار، کریڈٹ کارڈ اور موبائل فون چھین لیا۔

تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو عجمان سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گروہ نے خاتون اور متاثرہ شخص کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ تاکہ تمام ثبوتوں کو چھپایا جا سکے۔

لیکن وہ کریڈٹ کارڈ سے کوئی رقم نہیں نکلوا پائے کیونکہ متاثرہ شخص نے انہیں غلط پاسورڈز بتائے تھے۔

گرفتاری کے بعد ملزمان نے کھلونا بندوق سے ڈرا کر متاثرہ شخص کو لوٹںے اعتراف کر لیا۔

جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے ان افراد پر متاثرہ شخص کو ڈرا کر لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقدمے کی اگلی پیشی اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button