متحدہ عرب امارات

انتباہ: یہ حساس نوعیت کی رپورٹ ہے،خاتون کو لفٹ دینے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے غیر ملکی ڈرائیور کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی فوجداری عدالت نے 28 سالہ افریقی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 43 سالہ ڈرائیور کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نےمتائثرہ اپنی کمپنی کی گاڑی میں العین شہر لے جا کر دھوکہ دیا۔

خاتون کے بیان کے مطابق جب وہ ٹرانسپورٹ کا انتظار کر رہی تھی تو زیادتی کرنے والا پک اپ ڈرائیور نے رک کر پوچھا کہ وہ سڑک کے کنارے کس کا انتظار کر رہی ہے اور کہاں جانا چاہتی ہے۔

ڈرائیور نے اسے العین لے جانے کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کیا۔ تاہم وہ حیران رہ گئی کیونکہ ڈرائیور نے سڑک کے کنارے چند کلومیٹر کے بعد گاڑی روک کر خالی سڑک کا فائدہ اٹھاتے ہوئےخاتون سے جنسی عمل میں حمایت کا مطالبہ کیا۔

ڈرائیور کی جانب سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد، لڑکی پانی مانگنے کے بہانے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ انہوں نے دوسری گاڑی روکی اور ایک خاتون ڈرائیور کی مدد سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس اہلکار کی گواہی کے مطابق تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جو ملزم کی شناخت اور گرفتاری میں کامیاب ہو گئی۔

ڈرائیور نے دوران تفتیش جرم کا اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button