متحدہ عرب امارات

اپنے کزن کا پیٹ چاقووں کے وار سے کاٹنے والے غیر ملکی کو سزا سنا دی گئی : اس رپورٹ کے کچھ حصے تکلیف دہ بھی ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی: ایک 34 سالہ ایشیائی باشندے کو دبئی کی فوجداری عدالت نے اپنے کزن کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزم نے متاثرہ شخص کے ساتھ دبئی کے علاقے ستوا میں اپارٹمنٹ میں شراکت پر رہ رہا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم اور اس کے کزن کے درمیان کھانے پر جھگڑا شروع ہوا۔ دونوں میں تلخی اس قدر بڑھ گئی کہ حملہ آور نے متائثرہ شخص کے پیٹ میں چھری سے وار کر دیا۔

حملے کے بعد شدید زخمی متاثرہ شخص کی فوری سرجری کی گئی جس سے اس کی جان بچائی گئی۔

تفتیش کے دوران حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرہ کزن نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا دونوں نے جھگڑا کیا کہ کس نے کتنا کھانا کھایا ہے۔

ملزمان کی جانب سے گالی گلوچ کے بعد جھگڑا بڑھ گیا اور جب متاثرہ شکص کمرے سے باہر نکل رہا تھی تو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور اس کے پیٹ میں چھری کے وار کرکے اسے زخمی کیا اور اسے زمین پر گرا دیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دعویٰ بتایا کہ یہ سب معمولی جھگڑے پر ہوا اور اس کا اپنے کزن کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button