متحدہ عرب امارات

دبئی میں رہائش پزیر غیر ملکی باشندے نے ابوظبہی کے بگ ٹکٹ ڈرا میں 20 ملین درہم جیتے

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں مقیم فرانسیسی باشندے نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ ریفل ڈرا سیریز 243 میں 20 ملین درہم کا بڑا انعام جیتا ہے۔

جیتنے والے خوش نصیب سیلائن جاسن 13 اگست کو اپنے ٹکٹ نمبر 176528 کے ساتھ ملٹی ملینیئر بن گئیں۔ وہ بگ ٹکٹ کی تاریخ میں عظیم انعام جیتنے والی پہلی فرانسیسی شہری بھی بن گئی ہے۔

ابتدائی طور پر قرعہ اندازی کے میزبان رچرڈ اور بوچرا دو بار کوشش کرنے کے بعد فون پر سیلائن تک پہنچنے میں ناکام رہے اور جب کال مل گئی تو سیلائن کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا۔

سیلائن نے دوسری بار بگ ٹکٹ کے ذریعے ریفل ٹکٹ خریدا ہے۔ یہ ٹکٹ ایک دوست کے ساتھ خریدا گیا تھا جو جیک پاٹ کا اشتراک کرے گا۔

سیلین شامی نژاد فرانسیسی شہری 1998 سے دبئی میں مقیم ہے جو ایک عمارت سازی کی کمپنی میں ذاتی منیجر کے طور پر کام کرتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انعام کی اس رقم کو کیسے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو سیلائن نے کہا کہ اس نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کیونکہ اسے جیتنے کی امید ہی نہیں تھی۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے جونلیٹو بورجا قطر میں مقیم ہے، اس نے 1 ملین درہم کا دوسرا انعام حاصل کیا اور اپنے ٹکٹ نمبر 101158 سے یہ رقم جیت گیا۔

مسلسل دوسرے مہینے بگ ٹکٹ بیس ملین درہم کا انعام پیش کرنے کو تیار ہے۔ اگلے مہینے کا عظیم الشان انعام بھی 20 ملین درہم ہے جو 3 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ ٹکٹ بگ ٹکٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن یا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور العین ایئرپورٹ پر ان اسٹور کاؤنٹرز پر جا کر خریدے جا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button