خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020: پاکستان نے ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ کا ایوارڈ جیت لیا

خلیج اردو: عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان نے بُرج سی ای او ایوارڈ ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ( بیرونی) ڈیزائن’ کا ایوارڈ جیت لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بُرج سی ای او ایوارڈ اعلیٰ بزنس کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ پر دیا گیا۔

دوسری جانب بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن کا ایواڈ جیتنے کے بعد پاکستانی پویلین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ‘ ہمیں دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے’۔

پاکستان پویلین کے ڈیزائنرراشد رانا کو رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا گیا تھا۔

پاکستانی پویلین کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم ملک کے مایا ناز آرٹسٹ اور پاکستانی پویلین کے ایکسٹیریئر ڈیزائنر راشد رانا کو فائن آرٹ کے شعبے میں نمایاں کاکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔

گزشتہ ماہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کیلئے فروری کے وسط تک تقریباً 10 لاکھ افراد آئے ۔

ایکسپو 2020 دبئی کا آغاز گزشتہ سال یکم اکتوبر کو ہوا جو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا جس میں 190 ممالک کے پویلین موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button