متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو : شرکت کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے خصوصی پیکجز متعارف

ایکسپو 2020 دبئی کی جانب سیاحوں کی توجہ مبزول کرانے کیلئے ٹریول کمپنیوں کی جانب سے خصوصی ایکسپو پیکیج تیار کیے گئے ہیں، ایکسپو کے لیے 25 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد کا امکان ہے

دبئی ایکسپو میں آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے خصوصی پیکجز متعارف کروادیے گئے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی کی جانب سیاحوں کی توجہ مبزول کرانے کیلئے ٹریول کمپنیوں کی جانب سے خصوصی ایکسپو پیکیج تیار کیے گئے ہیں کیوں کہ یکم اکتوبر کو دنیا کا سب سے بڑے شو کا آغازہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں دبئی آمد متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امارات 31 مارچ 2022ء تک ہونے والے اپنے چھ ماہ کے دوران ایکسپو 2020ء دبئی کے لیے 25 ملین سے زائد مقامی اور غیر ملکیوں کا میزبان بنے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایونٹ کے لیے مجاز ٹکٹ بیچنے والے بہت سے ٹریول ایجنٹس کی جانب سے طلب کو پورا کرنے کے لیے خصوصی ایکسپو پیکیجز بھی تیار کیے گئے ہیں ، اس حوالے سے ایک متعارف کرائے گئے ایک پیکیج جس میں ایک چھوٹے خاندان کے لیے فورسٹار ہوٹل کا قیام شامل بھی ہے ، اوسطاً ڈھائی ہزار سے تین ہزار درہم تک لاگت آسکتی ہے ، اس دوران چار راتیں اور پانچ دن تک لوگ دبئی میں قیام کرسکتے ہیں اور ایک دن کے لیے ایکسپو میں بھی شریک ہونے کا موقع ملے گا۔

اسی طرح چند اور پیکج 395 ڈالر سے شروع ہوتے ہیں جو چار رات اور پانچ دن کے لیے ہوتے ہیں ، اس میں ہوٹل کا قیام ، ناشتہ ، ہوٹل کی منتقلی ، ایکسپو پاس اور سیاحت کے مقامات شامل ہوں گے ، پیکیج اس لحاظ سے مختلف ہوں گے کہ سیاح کس قسم کے پرکشش مقامات کا انتخاب کرسکتے ہیں ، اس دوران لوگ ریگستانی سفاری ، ڈھو کروز ، نئی کھولی گئی عین دبئی ، گلوبل ولیج وغیرہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروایا گیا چار راتوں اور پانچ دنوں کا ایک پیکیج بھی ہے ، جس کا آغاز 2100 درہم سے ہوتا ہے ، پیکیجز میں ویزا ، ہوٹل ، ایکسپو پاس اور تھری اسٹار ، فور سٹار یا فائیو سٹار ہوٹل میں قیام شامل ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان پیکجز میں ایئرلائن ٹکٹ شامل نہیں ہے لیکن اکتوبر میں ہوائی کرایوں میں کمی ہونے کا امکان ہے ، جس کے بعد توقع ہے کہ اکتوبر کے وسط میں ایکسپو پیکجوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور کمپنیاں توقع کر رہی ہیں کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں یہ معاملہ اٹھے گا ، کیوں کہ فی الحال سیاح بھی ہوائی کرایوں میں مزید کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button