
خلیج اردو
دبئی: جب بات آتی ہے شوق اور چیریٹی کی تو پھر متحدہ عرب امارات کا کوئی ثانی نہیں۔ دبئی میں پریمیم نمبر پلیٹس ہفتے کے روز منعقد ہونے والی نیلامی کے دوران 37 ملین درہم سے زیادہ حاصل کی گئیں۔ اے اے-13 کو 4.42 ملین درہم میں فروخت کیا گیا جبکہ یو-70 کو تین ملین درہم میں فروختکیا گیا۔
زیڈ-1000 کو 2.21 ملین درہم اور وی-99999 کو1.26 ملین درہم میں فروخت کیا گیا۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نیلامی میں بولی کے لیے 90 فینسی پلیٹس کی پیشکش کی تھی۔ یہ نیلامی متحدہ عرب امارات میں کافی مقبول ہے۔ نیلامی میں دنیا کی 10 مہنگی ترین نمبر پلیٹوں میں سے کم از کم آٹھ یو اے ای میں فروخت ہوئے۔
رواں سال کی شروعات میں میں ایک چیریٹی نیلامی میں، اے اے 8 کو 35 ملین درہم میں فروخت کیا گیا جو ابتک فروخت ہونے والا تیسرا سب سے مہنگا نمبر پلیٹ ہے۔
Source: Khaleej Times