متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : پل کے نیچے سے سوٹ کیس میں بند خاتون کی لاش برآمد

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک 32 سالہ فلپائنی خاتون حال ہی میں دیرا میں پام آئی لینڈ پل کے نیچے کسی کی جانب سے ملے سوٹ کیس میں مردہ پائی گئی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر بحث کے بعد اسے قتل کیا ہے۔ پاکستان ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کپڑے سے اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی گارڈ کو 6 مارچ کو سوٹ کیس ملا اور اس نے فوری طور پر اپنے باس کو مطلع کیا جہاس سے معاملات پولیس کے پاس چلا گیا۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران نے سوٹ کیس کھولا اور فلپائنی کی لاش ملی جس کی شناخت اینالیسا آر ایل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے پاس وزٹ ویزا تھا اور وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ فلیٹ میں رہتی تھی جسے اس کا بوائے فرینڈ سمجھا جاتا ہے۔

دبئی پولیس کے سی آئی ڈی افسران اس شخص کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی جس کی شناخت ایم این اے کے طور پر ہوئی جو قتل کا بنیادی ملزم ہے۔ اسے ہور الانز کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا مقتولہ کے ساتھ چار ماہ تک تعلق تھا اور وہ اس عرصے میں اس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتی تھی۔

ملزم نے بتایا کہ مقتولہ نے ایک بار اس سے اپنے وزٹ ویزا کی تجدید کے لیے 600 درہم ادھار لیا تھا۔ جب خاتون نے دوبارہ رقم مانگی ا تو اس نے اسے مزید رقم ادھار دینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے ایک گرما گرم بحث ہوئی۔

لڑائی کے دوران جب وہ فرش پر گر گئی تو ایم این اے نے کپڑے کے ٹکڑا سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

ملزم نے اس کی لاش کو ایک سوٹ کیس میں ڈالا اور اسے تقریباً 40 منٹ تک باہر گھسیٹتا رہا یہاں تک کہ اسے پل مل گیا اور اس نے سوٹ کیس وہیں پھینک دیا۔ یہ سوچ کر کہ کوئی اسے نہیں دیکھے گا۔کیس پبلک پراسیکیوشن میں چلا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button