متحدہ عرب امارات

برج خلیفہ کے 112ویں منزل پر لگنے والی آگ کو دس منٹ میں بجھایا گیا

خلیج اردو
دبئی : سول ڈیفنس کی ٹیم نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی ثابت کر دی اور 112ویں منزل پر لگنے والی آگ کو دس منٹ میں بجھایا گیا۔

پیر کو ہونے والی یہ کارروائی آگ اور انخلاء کی مشق کا حصہ تھی، جو دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے نئے سال کے محفوظ جشن کی تیاری میں کی گئی تھی۔

مشق صبح 10 بجے شروع ہوئی جب آپریشن روم کو ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوئی کہ برج خلیفہ کی ایک منزل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

فائر الارم شروع ہوتے ہی عملے اور رہائشیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا۔ زابیل سول ڈیفنس اسٹیشن سے ریسپانس ٹیمیں چار منٹ کے اندر پہنچ گئیں اور 112ویں منزل پر لگنے والی معمولی آگ پر صرف 10 منٹ میں قابو پالیا۔

یہ سالانہ مشق دبئی کی حفاظتی معیار جو اعلیٰ سطح کی ہے اور رہائشیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کے سلسلے میں تھی۔

دبئی سول ڈیفنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کرنل ایکسپرٹ علی موتاوا نے کہا کہ یہ مشق اس مقصد کیلئے کی گئی تھی تاکہ ٹیم کی مستعدی اور ردعمل کو دیکھا جا سکے۔

دبئی اور دنیا کی سب سے بڑی عمارت 2022 کو خوش آمدید کہے گی اور یہاں شاندار آتش بازی اور خوفناک روشنی اور لیزر دیکھنے کو ملے گی جو دبئی کے مرکز میں رات کے وقت آسمان کو روشن کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button