خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کویت کا قومی دن جوش و خروش سے منایا جائے گا،آتشبازی اور فاونٹین شو سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب نے کویت کا 61 واں قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منانے کافیصلہ کیا ہے۔دبئی کی حکومت نے اس موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کیا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی ڈیجیٹل اور شول میڈیا کمپئین شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

کویت کے قومی دن کے موقع پر دبئی کے شہری فیسٹیول سٹی مال میں شاندار آتشبازی اور لیزر شو کا مزہ لینگے۔کل رات نو بجے کویت کے قومی ترانے کی دھن پر پالم فاونٹین پر بھی خصوصی شو کا اہتمام کیا جائیگا۔برج خلیفہ پر کویت کا پرچم بھی ڈسپلے کیا جائیگا۔

دبئی کے میلینئم ایمفی تھیٹر پر بین حسین بینڈ،دی ریڈ پیلس اور ٹی وی بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔بینڈز کل رات دس بجے اور ہفتے کی رات گیارہ بجے پرفارم کرینگے۔دبئی فیسٹیول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے سربراہ احمد الخاجا کے مطابق اس سال  ایکسپو2020 میں کویت کا قومی دن شاندار انداز میں منایا جائیگا۔یہ تقریبات اس ثقافتی پس منظر کی علامت کے جن کا ہم اشتراک کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور دبئی کی برادرانہ شراکت داری اور تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے دبئی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب اماراتآنے والوں کو سویٹس اور کافی پیش کی جائیگی۔دبئی میں ہوٹلوں کی جانب سے 24 سے 28 فروری تک خصوصی ڈسکاونٹ کا اعلان کیا گیاہے۔

احمد الحاجا کے مطابق دبئی کویت کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔شہری اور سیاح کورونا کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان تقریبات کو انجوائے کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button