متحدہ عرب امارات

دبئی کیلئے پروازیں : ایئرلائنز نے ایتھوپیا سے آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

خلیج اردو
03 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں موجود ایئرلائنز نے ایتھوپیا سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کر دیں۔ یہ گائیڈلائنز چار ستمبر سے لاگو ہوں گے۔

ایمریٹس اور فلائی دبئی نے تازہ ترین گائیڈلائنز میں بتایا ہے کہ چار ستمبر سے ایتھوپیا سے آنے والے مسافروں کیلئے مندرجہ ذیل لوازمات کا پورا ہونا ضروری ہے۔

مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ انگریزی یا عربی میں پرنٹ شدہ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ سفر سے پہلے پیش کرے جو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔

مسافروں کو ایئرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ انہیں دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ٹریول اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور درمیانے درجے سے شدید معذوری والے مسافروں کو ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

فلائی دبئی نے کہا کہ ایتھوپیا سے سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنز افیئرز جی ڈی آر ایف اے سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

ایمریٹس نے کہا کہ ایتھوپیا سے متحدہ عرب امارات جانے والے باشندوں کو آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے کی منظوری درکار ہوگی۔

جو لوگ بنگلادیش ، ایتھوپیا ، نائجیریا ، ویتنام ، زومبیا اور انڈونیشیاء سے دبئی جانا چاہتے ہیں ان کیلئے فی الحال سفر ممکن نہیں کیونکہ ان کے یہاں ایئرپورٹ پر پی سی آر تیسٹ کرانے کی سہولت موجود نہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button