متحدہ عرب امارات

دبئی کیلئے فلائٹس کے حوالے سے خصوصی ہدایات: بورڈنگ پاس کی تصاویر، ٹریول پلان سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں، آپ کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے

خلیج اردو
دبئی: موسم گرما کی چھٹیوں میں متحدہ عرب امارات میں بالعموم اور دبئی بالخصوص دو سالوں بعد اپنے مصروف ترین سفری سیزن کی توقع کی جارہی ہے۔ دبئی کی پولیس نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بورڈنگ پاسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے پولیس کو موصول ہونے والے ایک کیس پر روشنی ڈالی ہے جہاں ایک مشہور شخص کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب اس نے اپنے سفری منصوبے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے تھے۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی پولیس کے سائبر کرائم کامبیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سعید الحاجری نے کہا کہ بورڈنگ پاسز میں بار کوڈز اور دیگر معلومات ہوتی ہیں اور جب ان کو پبلک کیا جاتا ہے، تو شرپسند افراد اسے شناخت چوری کرنے سمیت دیگر جرائم کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

کرنل الحجزی نے کہا کہ بہت سے لوگ یہ ظاہر کرنا پسند کرتے ہیں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا فالورز کو بتائیں کہ وہ فرسٹ یا بزنس کلاس میں سفر کر رہے ہیں، اور اپنے بورڈنگ پاسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر لیتے ہیں۔ ان مسافروں کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ مجرم ان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے آگاہی ویڈیو میں ان چند مسافروں کا حوالہ بھی دیا جو اپنے پوسٹوں میں مذکوروہ بالا معلومات شیئر کرتے ہیں۔

الحجزی کے مطابق لوگ ایسا سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ لیکن سائبر اسپیس میں چھپے مجرم اپنے گھر کو لوٹنے کے اپنے منصوبوں کی تفصیلات کا تعین کر سکتے ہیں۔

کرنل الحجری نے درخواست کی کہ مسافر محفوظ رہنے کے لیے اپنا ذاتی ڈیٹا، بورڈنگ پاس کی تصاویر یا سفری منصوبے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں کیونکہ بہت سے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف گینگز کس حد تک جا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button