متحدہ عرب امارات

ان دس ممالک سے آنے والے رہائشیوں کیلئے آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے

خلیج اردو
31 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے رفہائشی ویزہ نہولڈرز کیلئے جی ڈی آر ایف اے اور آئی اے سے کا پیشگی اجازت نامہ لینے کی شرط معطل کی ہے تاہم ان دس ممالک کیلئے یہ شرط اب بھی لاگو ہی رہے گی۔

بنگلادیشن ، بھارت ، انڈونیشیاء ، نائجیریا ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، یوگانڈا ، ویتنام اور زومبیا سے آنے والے یو اے ای کے رہیائشیوں کو ملک آنے سے پہلے جی ڈی آر ایف اے اور آئی سی اے سے پیشگی اجازت نامہ لینا ہوگا۔

تاہم یہ دیگر ویزہ رکھنے والوں کیلئے نہیں ہے جیسے ملازمت یا ویزہ یا نیا جاری ہونے والا رہائشی ویزہ اور کم و طویل مدتی سیاحتی ویزہ۔ مذکورہ بالا ممالک سے آنے والے رہائشیوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجے پر مشتمل سرٹیفیکٹ مہیا کریں۔

ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ راونگی سے قبل کے چھ گھنٹے کے اندر کیا جانے والا رفیپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں جس کا نتجیہ کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک ہو۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ملک واپیسی کیلئے ان شرائط کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم انہیں ملک پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button