متحدہ عرب امارات

جانیے نئی ہدایات کے مطابق کن مسافروں کو دبئی کا سفرکرنےسے پہلے GDRFA اور ICA کا اجازت نامہ حاصل کرنے ضرورت نہیں ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ نئے رہائشی ویزوں کے حامل مسافروں کو دبئی کا سفر کرنے سے پہلے GDRFA یا آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے یہ معلومات ٹوئیٹر پر ایک رہائشی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیئر کی ہیں۔ ایک رہائشی نے اپنے سوال میں پوچھا تھا کہ اس کے  پاس اسکی بیوی کے لیے نیا فیملی ویز ہے۔ کیا اسکی بیوی بغیر اجازت کے پاکستان سے دبئی کا سفر کر سکتی ہے؟ رہائشی نے مزید پوچھا کہ "ویکسین لگوا لینے والے مسافروں کے لیے کیا قواعد ہیں، اس کی بیوی نے سائنو فارم کی دو خوراکیں لگوا لیں ہیں”۔

ایمریٹس ایئر لائن ٹوئیٹر پر پوچھے گئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نئے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو سفر سے پہلے GDRFA یا آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید برآں، ایسے مسافروں کے لیے مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونا بھی لازمی نہیں ہے۔ مزید برآں، ایمریٹس کی جانب سے رہائشی کو پاکستان سے دبئی کے سفر سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق حال ہی میں جاری کیے گئے (نئے) رہائشی ویزوں یا ملازمت کے ویزوں، طویل مدتی یا قلیل مدتی ویزوں، ویزٹ ویزوں، یا ویزا آن آرائیول کے حامل افراد اب  GDRFA یا آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کیے بغیر دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔

نئی ہدایات میں مزید واضح کیا گیا ہےکہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے یو اے ای کے رہائشیوں کے علاوہ یو اے ای کے باقی تمام رہائشی GDRFA یا آئی سی اے کے اجازت نامے کے بغیر دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button