متحدہ عرب امارات

دبئی کیلئے فضائی پروازیں : پی سی آر ٹیسٹ کی ایئرپورٹ پرعدم دستیابی کے باعث پانچ ممالک کے شہری سفر سے محروم

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
دبئی : ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ فی الحال ممکن نہیں کہ وہ بنگلادیش ، نائجیریا ، ویتنام ، زومبیا اور انڈونیشیا سے دبئی کیلئے پروازیں چلا سکیں کیونکہ ان کے ہاں ایئرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔

دبئی کی ایئرلائن کی ویب سائیٹ پر تازہ ترین اپڈیٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش ، نائجیریا ، ویتنام ، زومبیا اور انڈونیشیاء سے دبئی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے فی الحال سفر ممکن نہیں کیونکہ ان کے ہاں ایئرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم اگر ان ممالک سے سفر کرنے والے رہائشی ویزہ ہولڈرز باقی تمام لوازمات کو پورا کررہے ہوں تو انہیں دبئی سفر کی اجازت ہوگی۔

سمارٹ ٹریول کے آپریشنل منیجر ملک بیدیکر نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ بنگلادیش سے مسافروں کیلئے کافی زیادہ ڈیمانڈ ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے شرائط و ضوابط کو پورا نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف ویزٹ ویزہ کی اجازت کے بعد بھارت ، پاکستان ، سری لنکا اور نیپال سے دبئی کیلئے ٹکٹوں کی طلب میں کافی اضافی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے مختلف ریاستوں سے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button