متحدہ عرب امارات

ان 70 ممالک سے آنے والے مسافر دبئی کا 90 دنوں کا ویزٹ ویزا آن آرائیول حاصل کر سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے متعدد ممالک آہستہ آہستہ سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لیے کھل رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سے گزشتہ ماہ اگست میں ویزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے مطبق 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا ویزٹ ویزا دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت ہوگی۔

لہذا اگر آپ درج ذیل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ کے پاسپورٹ پر ملٹی پل انٹری کا حامل 90 دنوں کا ویزٹ ویزا لگا دیا جائے گا۔ اور یہ ویزا اجرا کے دن سے 6 ماہ کے لیے کار آمد ہوگا جس کے تحت قیام کا کل دورانیہ 90 دن ہوگا:

ارجنٹائن

> آسٹریا

> جزائر بہاماس

> بارباڈوس

> بیلجیم

> برازیل

> بلغاریہ

> چلی

> کولمبیا

> کوسٹا ریکا

> کروشیا

> قبرص

> جمہوریہ چیک

> ڈنمارک

> ال سلواڈور

> ایسٹونیا

> فن لینڈ۔

> فرانس

> جرمنی

> یونان

> ہونڈوراس

> ہنگری

> آئس لینڈ

> اٹلی

> کیریبتی

> لیٹویا

> لیکٹنسٹائن۔

> لیتھوانیا

لکسمبرگ

> مالدیپ۔

> مالٹا۔

> مونٹی نیگرو

> ناورو

> نیدرلینڈ

> ناروے

> پیراگوئے

> پیرو

> پولینڈ

> پرتگال

> رومانیہ

> روسی فیڈریشن

> سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز

> سان مارینو

> سربیا

> سیچلس

> سلوواکیہ

> سلووینیا

> جزائر سلیمان

> جنوبی کوریا

> سپین

> سویڈن

> سوئٹزرلینڈ

> یوراگوئے

مزید برآں، اگر آپ درج ذیل ممالک سے تعلق رکتھے ہیں تو آپ کو یو اے ای آنےکے لیے آپ کو پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ دبئی انٹرنیشنل پہنچ سکتے ہیں جہاں پر آپ کو 30 دن کا ویزٹ ویزا بغیر کسی فیس کے جاری کر دیا جائے گا:

> اندورا

> آسٹریلیا

> برونائی

> کینیڈا

> چین

> ہانگ کانگ، چین

> جاپان

> قازقستان

> مکاؤ، چین

> ملائیشیا۔

> ماریشس

> موناکو

> نیوزی لینڈ

> جمہوریہ آئرلینڈ

> سان مارینو

> سنگاپور

> یوکرین

> برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ

> ریاستہائے متحدہ امریکہ۔

> ویٹیکن سٹی

تاہم، امریکہ کا ویزٹ ویزا یا گرین کارڈ یا یو کے کا رہائشی ویزا رکھنے والے بھارتی مسافروں کو 14 دن کا آن آرائیول ویزٹ ویزا جاری کیا جاے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button