متحدہ عرب امارات

دبئی کے گائٹکس میلے میں پہلی مرتبہ اڑنے والی گاڑی کو عوامی پرواز کیلئے پیش کیا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: گائٹکس گلوبل دوہزار بائیس جو ایک انتہائی ہائی ٹیکس میلہ ہے، میں پہلی مرتبہ ای ووٹل کی گاڑی ایس ٹو کو پیش کیا جائے گا جو ہوا میں اڑنے والی گاڑی ہے۔

الیکٹرک عمودی ٹیک آف اینڈ لینڈنگ ای ووٹل فلائنگ کار ایکس ٹو کو ایکس پینگ کے ذریعے آزادانہ طور پر تیار کیا گیا ہے جو فیوچر جنریشن کی گاڑیوں کی نسل میں تازہ ترین ہے۔ خصوصی پرواز امارات میں اس کے آفیشل پارٹنر دبئی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

ایوانٹ گریڈ کنٹرول سسٹم اور خودمختار پرواز کی صلاحیت رکھنی والی یہ کار دو سیٹوں پر مشتمل ہے جو آرٹیفیشل انٹلی جنس کی مدد سے چل سکتی ہے۔

ایکسپینگ کے وائس چیئرمین اور صدر ڈاکٹر برائن گو نے کہا ہے کہ پرواز کے دوران صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج پیدا کرتا ہے اور اسے کم اونچائی والے شہر کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی رفتار تک پہنچتی ہے۔

گو نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ پیشرفت ہمیں اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختصر فاصلے کے شہر کے سفر کے مستقبل کے ایک قدم اور قریب لے جائے گی۔

گائٹکس گلوبل دوہزار بائیس کا پانچ روزہ میلے 10 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا جو دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہونے کے لیے تیار ہے، جس میں 20 لاکھ مربع فٹ نمائش کی جگہ پر 5,000 سے زائد کمپنیوں کی میزبانی کی جائے گی۔

میلے کے منتظمین کو توقع ہے کہ پانچ روزہ نمائش میں 170 سے زائد ممالک سے 100,000 سے زائد سیاح شرکت کریں گے جو متعدد منفرد تجربات کی نمائش کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button