متحدہ عرب امارات

غیر قانونی طور پر سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے چار ایشیائی باشندوں کو گاڑی کے نمبر پلیٹس چوری کرنے والوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے چار ایشائی باشندوں کو چھ مہینے کیلئے جیل کی سزا سنائی ہے۔ ان افراد کو پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے نمبر پلیٹ چوری کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

یہ گاڑی جو دبئی کے البیدا کے علاقے میں کھڑی تھی، کے فینسی نمبر پلیٹ کو چوری کیا گیا تھا۔

استعاثہ کے مطابق یہ افراد پارک شدہ گاڑی کے نمبر پلیٹس چوری کرکے ان پر دوسری گاڑی رجسٹر کرکے انہیں فروخت کرنے کا پلان بنا چکے تھے۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد ان افراد کا سراغ لگایا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

ان افراد نے پولیس تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کے قبضے سے نمبر پلیٹس چوری کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button