متحدہ عرب امارات

صرف پانچ ہزار درہم کیلیے ایک شخص کو اغوا کرکے لوٹا گیا اور تشدد بھی کی گئی ، عدالت چار افراد کے گینگ کو جیل بھجوا دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کریمنل کورٹ نے چار ایشیائی باشندوں جو ایک ایک سال کیلیے جیل بھجوا دیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک شخص کو اغوا کرکے اسے لوٹ لینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے ہر ایک کو پانچ ہزار درہم جرمانہ بھی کیا اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

تحقیاتی رپورٹ کے مطابق یہ کیس پچھلے سال ستمبر کا ہے جہاں متائثرہ شخص نے پہلے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس کے مطابق ایک شخص سے اس نے پانچ ہزار درہم کا قرضہ لیا تھا لیکن وہ وقت پر واپس نہ کر سکا۔

جب قرض واپس کرنے کیلیے مزید وقت مانگا گیا تو دوست نے ان سے کاراما کے علاقے میں ملاقات کی جہاں دوسرے ملزم نے ان کو دبوچ لیا اور ان سے رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

جب متائثرہ شخص نے بتایا کہ ان کے پاس تو رقم نہیں تو ملزمان نے اسے مارا اور اس کا بٹوہ چھین کیا جس میں تین ہزار درہم ، دو ہزار روپے اور بنک کارڈ تھا۔

یہاں سے اسے گاڑی میں ڈالا گیا اور دوسرے امارات لے جاکر اس پر تشدد کیا گیا اور اس کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے تحقیقاتی ٹیم کیلیے ممکنہ ہوا کہ تمام مجرمان کو شناخت کرکے گرفتار کر سکے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button