متحدہ عرب امارات

موبائل فون اور نقدی چوری کرنے والے چار افراد کو جیل میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں چار افراد کو موبائل فون اور پانچ ہزار درہم چوری کرنے کی پاداش میں چھ مہینے جیل اور مشترکہ طور پر 5,400 درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ واردات ہور الانز دبئی میں ایک فوڈ کمپنی میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے مالک نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے ایک ملازم کی کال موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ چار آدمی چاقو لے کر داخل ہوئے ہیں اور اسے پیسے کا ڈبہ کھولنے پر مجبور کیا ہے۔

تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے شواہد اور نتائج اکٹھے کیے، مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت کی اور اسے پڑوسی امارات میں گرفتار کر لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button