متحدہ عرب امارات

چار ملازمین کو حبس بے جا میں رکھنے اور ان پر تشدد کرنے والے گینگ کو جیل پہنچا دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : چار افراد پر مشتمل ایشیائی گینگ کو پانچ سالوں کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے جہاں ان پر چار مزردوں کو حبس بے جا میں رکھنے ، ان پر تشدد کرنا اور ان سے 760 درہم چوری کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

مجاز عدالت نے مجرموں کو چوری کی رقم بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ مجرمان کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

تحقیقات کے مطابق واقعہ اگست 2021 میں پیش آیا۔ متاثرین میں سے ایک نے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس میں بتایا گیا کہ دبئی میں ایک گھر میں چار کارکنوں پر حملہ اور انہیں حراست میں لینے کی تفصیل فراہم کی گئی۔

متاثرین نے بتایا کہ انہیں ان کے ملک کی رہنے والے مجرموں میں سے ایک نے دھوکہ دے کر ایک کنٹریکٹنگ کمپنی میں ملازمت کے اچھے مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دیا تھا۔

انہیں اچھی تنخواہ اور کئی دیگر مراعات فراہم کرنے کا وعدہ کرکے مذکورہ ملزم نے اپنے پاسپورٹ، شناختی کارڈ لے لیے اور ان سے دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہا گیا۔

دستاویزات پر دستخط لیتے وقت ان کو بتایا گیا کہ وہ کمپنی کیلئے ملازمت کی درخواستوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ دستاویزات بینکوں سے قرض لینے کی درخواست کے خطوط ہیں۔

متائثرین جب بھی درخواستوں کے بارے میں پوچھتے تو انہیں ہمیشہ ایک ہی جواب ملتا تھا – ان کے کام کے ویزا زیر عمل تھے۔ تھوڑی دیر بعد مجرم اپنے ساتھ دستاویزات لے کر غائب ہو گیا۔

اس کے فوراً بعد متاثرین کو آٹھ بینکوں سے پیغامات موصول ہونے پر حیرت ہوئی جس میں ان کے نام پر قرضہ لیا گیا تھا جس پر متاثرین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ایک ایسے فراڈیے کی تلاش میں ہے۔

مجرم کا سراغ دبئی کے الکرامہ میں واقع رہائش گاہ سے لگایا گیا تھا۔ جب انہوں نے مجرم کا سامنا کیا تو اس نے 12 لوگوں کو اس کی مدد کیلئے بلایا۔

اس گروہ نے متاثرین پر حملہ کیا اور انہیں حراست میںلینے کے بعد ان کے فون چرائے۔ متاثرین میں سے ایک جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ، نے پولیس کو اطلاع دی۔ بارہ مجرموں میں سے چار گرفتار کر جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ باقی مفرور ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button