خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں 365,000 درہم لوٹنے، منی ایکسچینج کے مالک پر حملہ کرنے والے گینگ کو جیل بھیج دیا گیا

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایشیائی نژاد چھ ملزمان کو منی ایکسچینج کے مالک اور اس کے دوست کو لوٹنے اور ان پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

انہیں سی آئی ڈی افسران کا بہروپ دھارنے، 365,000 درہم ، سونے کی مورتی، فون اور بینک کارڈز کی چوری کا قصوروار پایا گیا ہے۔ عدالت نے چھ ملزمان کو دو سال قید کی سزا سنائی جن میں سے چار عدالت میں موجود تھے اور دو دیگر کو انکی غیر حاضری میں قید کی سزا سنائی گئی۔

اسی سیشن میں، عدالت نے ان میں سے دو کو گرفتاری میں مزاحمت کرنے، پولیس افسران پر حملہ کرنے اور دبئی پولیس کی املاک کو تباہ کرنے پر چھ ماہ کی اضافی قید اور 900 درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق الرفا سینٹر سے گشت کرنے والے کو منی ایکسچینج کمپنی میں ڈکیتی کی اطلاع ملی۔ جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو متاثرہ شخص نے افسران کو مطلع کیا کہ کنڈورا (اماراتی روایتی لباس) پہنے ہوئے دو آدمی اس کی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر آئے اور سی آئی ڈی سے ہونے کا بہانہ کیا۔

نقالی کرنے والوں نے متاثرہ کو بتایا کہ وہ مالیاتی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر زیر حراست ہے۔ ان میں سے ایک نے دفتر کا دروازہ بند کر دیا جب کہ دوسرے نے اس پر اور اس کے دوست کا فون چھیننے کے بعد حملہ کر دیا۔

انہوں نے دفتر کی تلاشی لی، اور ان میں سے ایک کو سیف کی چابی ملی، اسے کھولا اور اس سے درہم 365,000، سونے کا مجسمہ اور سونے اور چاندی کے سکے لے گئے۔ انہوں نے اس کے دوست سے رقم اور بینک کارڈ بھی چرا لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر نگرانی کے کیمروں کے ذریعے دو مشتبہ افراد کی شناخت کی. مزید دو افراد دو گاڑیوں میں انتظار کر رہے تھے ، جن میں سے ایک کو اس گروہ کے سرکردہ افراد نے اس گروہ کے ممبروں کو سائٹ سے لانے لیجانے کے لئے کرایہ پر لیا تھا۔

پولیس مشتبہ افراد میں سے ایک کو 17،000 درہم کیساتھ گرفتار کرنے میں کامیاب رہی. انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ چوری کے پیسوں میں سے اس کا حصہ تھا. اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ایک ایشیائی شخص کی درخواست پر پانچ دیگر لوگوں کی مدد سے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی جس کا دعویٰ تھا کہ وہ متاثرہ سے رقم کی وصولی میں مدد کرے گا۔ مگر اس کے بعد وہ پولیس کو اپنے ساتھیوں کے ٹھکانوں تک لے گیا۔

دو مشتبہ افراد نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا. انہوں نے پولیس اسٹیشن کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا.

پولیس نے دیگر دو مفرور مجرمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button