متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 685,000 درہم کی رینج روور چوری کرنے والے گینگ کو پانچ سال جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے پانچ رکنی گروہ کو 685,000 درہم مالیت کی گاڑی چوری کرنے پر سزا سنائی ہے۔ ان میں چار ایشیائی باشندے اور ایک عرب شہری شامل ہے جنہیں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

گروہ نے گاڑی رینٹ پر خریدی اور اس کے جعلی ڈاکومنٹس بنائے جس کا مقصد یہ تھا کہ اسے دوسرے گلف کنٹری میں فروخت کیا جائے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک قیمتی گاڑیوں کے شو روم میں کام کرنے والے ملازم نے دیکھا کہ ان کی جانب سے رینٹ پر دی گئی ایک قیمتی گاڑی دو دنوں سے تاخیر کا شکار ہے۔

جب ملازم نے کوشش کی کہ گاڑی کو ٹریک کیا جائے تو اسے معلوم ہوا کہ ایک ٹریکنگ ڈیوائس کو ناکارہ بنایا گیا ہے تاہم دوسرا ٹریکنگ ڈیوائس فعال ہے جس کے مطابق گاڑی پاس کے دوسری ایمریٹس میں تھی۔

اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور گاڑی کی لوکیشن کا پتہ لگایا گیا۔ گاڑی کو ٹریک کی مدد سے دوسرے ملک منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا اور انہوں نے اقرار کیا کہ اسے پچیس سو درہم کرایہ دیا گیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے تفتیش میں بتایا کہ مفرور مجرموں نے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے گاڑی کے سفری دستاویزات میں جعلسازی کرکے گاڑی سے ٹریکنگ ڈیوائس کو ہٹانے کے بعدگاڑی کو چوری کرنا ممکن بنایا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button