متحدہ عرب امارات

گاڑیوں سے کیٹلیٹک کنورٹرز چوری کرنے والے گینگ کو جیل بھیج دیا جائے گا

خلیج اردو

دبئی: گاڑیوں سے کیٹلیٹک کنورٹرز چوری کرنے پر چار افراد کے گروہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے تفتیشی ریکارڈ کے مطابق ایک ڈرائیور نے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ جس کمپنی میں وہ کام کرتا ہے اس کی بس کا کیٹیلیٹک کنورٹر چوری ہو گیا ہے۔

 

اس نے بتایا کہ جب وہ ایک صبح بس کے پاس آئے اور اس کا سوئچ آن کیا تو اس نے ایگزاسٹ سے ایک عجیب سی آواز سنی۔ ایک ٹیکنیشن سے چیک کروانے پر اسے پتہ چلا کہ کیٹلیٹک کنورٹر، جس کی قیمت 5،000 درہم تھی جوچوری ہو گیا تھا۔

 

ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے کر چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ چاروں ملزموں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

 

دوران تفتیش ملزموں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کیٹلیٹک کنورٹرز کی ایسی بہت سی چوریاں کی ہیں۔ وہ آپس میں کردار بانٹ لیتے اور مل کر جرم انجام دیتے۔ چوروں میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ اس نے پڑوسی امارات میں کسی کو 600 درہم میں فلٹر فروخت کیا۔

 

چار افراد کے گروہ کو دبئی کی فوجداری عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ملک بدری کی گئی ہے۔ ان پر مشترکہ طور پر 5000 درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button