متحدہ عرب امارات

ایک شخص کو زیادہ بولنے پر قتل کرنے والے مالی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
دبئی :دبئی کی فوجداری عدالت نے 32 سالہ ایشیائی باشندے کو اس وجہ سے عمر قید کی سزا سنائی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے 75 سالہ آجر کو اس وقت مارا تھا جب وہ سو رہا تھا۔

ملزم نے حکام کے ساتھ اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے مقتول کو اس وجہ سے قتل کیا کیونکہ وہ بہت زیادہ باتیں کرتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد وہ لاش کے قریب ایک گھنٹہ کھڑا رہا۔

پولیس اور پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات کے مطابق مقتول کی بیوی نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ باہر گئی ہوئی تھی۔ جب وہ شام کو واپس آئی تو ملزم نے اس سے اس سے گیٹ پر ملاقات کی اور بتایا کہ مقتول زمین پر گر گیا ہے۔

خاتون کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ اس کے گلے میں کپڑے لپٹا ہوا ہے۔ اس نے سوچا کہ وہ شاید زیادہ شوگر کی وجہ سے گر گیا ہے کیونکہ وہ ذیابیطس میں مبتلا تھا اور کوما میں چلا گیا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔

ملزم نے خاتون کو شوہر کا فون دیا اور جب ایمبولینس آئی تو یمبولینس میں موجود میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے آنے تک ملزم منظر سے غائب ہو گیا تھا ۔

ذیابیطس ہونے کے علاوہ اس کے شوہر نے اپنی ایک آنکھ کی سرجری کرائی تھی اور وہ اچھی طرح سن نہیں سکتا تھا اور نہ ہی اکیلے چل سکتا تھا۔ تاہم وہ ذہنی طور پر مضبوط تھا۔

پولیس کو مقتول کے گلے میں کپڑا اور قاتل کے موقع سے فرار ہونے کے بعد انہیں شک ہوا کہ یہ مجرمانہ فعل ہے۔ بیوی نے بتایا کہ ملزم ضرور فرار ہوا ہوگا کیونکہ اسے دوسروں کی سرپرستی حاصل تھی اور وہ غیر قانونی طور پر یہاں کام کر رہا تھا۔

سی آئی ڈی نے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ مالی کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور ملزم کے باپ نے اسے بتایا کہ وہ اس کے معزور باپ کی خدمت کرے اور ہر مہینہ دو ہزار درہم ملے گا لیکن دو مہینے کام کے بعد انہیں صرف اٹھ سو درہم ملے۔ بعد میں تنخواہ چھ سو دریم تک کر دی گئی۔

ملزم نے بتایا کہ مقتول اس کے ساتھ نارواسلوک رکھے ہوا تھا اور اسے گالیاں دیتے تھا اور مارفتا بھی تھا۔ وہ اس کیلئے چائے اور شیشہ بنانے کا کہا اور ملزم پر مالک غصہ کرنے لگا کہ دیر کیوں کر دی۔ اس پر مقتول نے اسے مارنے کی کوشش اور قاتل نے دھکہ دے کر زمین پر مارا۔

ملزم کے مطابق متاثرہ شخص اٹھا اور اس نے تھپڑ مارا۔ ملزم نے پھر اسے دھکا دیا اور اس کے اوپر بیٹھ گیا۔ مقتول نے مزاحمت کی اور ملزم کی گردن پر سفید کپڑا لپیٹنے کی کوشش کی۔ لیکن اس نے اسے اس سے کھینچ لیا اور مقتول کا گلا گھونٹ دیا اور پھر اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ مر گیا ہے۔ اس کے بعد وہ جرم کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک اس کے جسم کے پاس موجود رہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button